Live Updates

حکومت پنجاب کا کاروباری افراد کی سہولت کیلئے اہم اقدام

کاروباری افراد دفاتر یا گھروں کے آرام دہ ماحول میں بیٹھے تاخیر یا جھنجھٹ کے بغیر سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں، مریم نواز

منگل 14 اکتوبر 2025 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب کی حکومت نے کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے ای بز پورٹل کا آغاز کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ای بز (Ebiz) پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، جو صوبے میں کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے بتایا کہ ای بز پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس، رجسٹریشن اور لینڈ یوز کنورژن کی مکمل آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاروباری افراد دفاتر یا گھروں کے آرام دہ ماحول میں بیٹھے بغیر کسی سرخ فیتے، تاخیر یا جھنجھٹ کے ای بز کی سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں-مریم نواز نے کہا کہ ای بز مزید شفاف، مثر اور کاروبار دوست پنجاب کی تعمیر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات