بھارت ویسٹ انڈیز، 2600 ٹیسٹ میچوں اور کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:45

بھارت ویسٹ انڈیز، 2600 ٹیسٹ میچوں اور کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دہلی ٹیسٹ میں کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔بھارتی دارالحکومت دہلی میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ایسا منفرد ریکارڈ بناجو ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ اور اس دوران کھیلے گئے 2600 ٹیسٹ میچز میں کبھی نہیں ہوا۔

دہلی ٹیسٹ جیت کر بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیاتاہم یہ میچ بھارت کی جیت کے ساتھ اس منفرد ریکارڈ کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے گا۔اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے پہلی اننگ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنا کر ڈکلیئر کی۔ میزبان ٹیم کے بلے بازوں نے اس دوران 134.2 اوورز کھیلے۔

(جاری ہے)

اس اننگ کے دوران ایک بھی ’’بائے‘‘ یا ’’لیگ بائے‘‘ کا رن نہ بن سکا۔

یہ وہ انوکھا ریکارڈ ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں بنا تاہم 2018 میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے اور اس میں ایک بھی بائے یا لیگ بائے کا رنز نہیں تھا۔ تاہم اس میں نو بال اور وائیڈ بال کے رنز تھے۔اس میچ میں بھارت کی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کے بولرز نے 134.2 اوورز کرائے، تاہم اس میں ایک بھی نو بال نہیں تھی، 518 کے مجموعہ میں صرف دو رنز ایکسٹرا کے تھے اور وہ وائیڈ بال کے تھے۔