لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4 اور شاہین آفریدی اور ساجد علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 اکتوبر 2025 12:05

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز، جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری، ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2025ء ) قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے دن کے ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔

55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے۔ رائن ریکلٹن اور کائل ویرین کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تین اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمن بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھے۔