Live Updates

ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان اور افغانستان کا میچ 1-1 گول سے برابر

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:45

ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان اور افغانستان کا میچ 1-1 گول سے برابر
لاردیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) کویت کے شہر الاردیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا دوسرا میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔

(جاری ہے)

گروپ ای کا یہ مقابلہ ایک دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جب افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کی بدولت برتری حاصل کر لی تاہم افغانستان کی برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کیلئے کئی کوششیں کیں، مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا اختتام 1-1 کے اسکور پر ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا پہلا میچ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا تھا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات