بھکر ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ڈی پی او کو ان کی شاندار کارکردگی اور مثالی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:22

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ڈی پی او دریاخان ساجد محمود سوہل کو اُن کی شاندار کارکردگی اور مثالی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازگیا تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز ساجد محمود سوہل کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل، امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور محکمانہ فرائض میں دیانتداری کے اعتراف میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او دریاخان کی انتھک محنت اور عوام دوستی کے باعث اُن کی خدمات کو اعلیٰ سطح پر سراہا گیا ہے۔اورعلاقے کے عوام، سماجی شخصیات اور پولیس افسران نے ساجد محمود سوہل صاحب کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔\378