اسرائیل کیلئے کمپنی کی حمایت کو بے نقاب کرنے پرایمازون کا فلسطینی ملازم برطرف

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) عالمی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے فلسطینی سافٹ ویئر انجینئر کو برخاست کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی انجینئر، احمد شہریور نے کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دفاعی سطح پر کام کرنے والے کلاڈ معاہدے پر احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

29 سالہ فلسطینی انجینئر احمد شہریور کو پہلے کمپنی کے اندرونی چینلز پر اسرائیل کے ساتھ شراکت پر تنقید کرنے پر معطل کیا گیا تھا، بعدازاں انہوں نے سیئاٹل کے ایمازون ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اور فلائرز بھی تقسیم کیے۔

فلسطینی انجینئر کے مطابق ایمازون گوگل کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت اور عسکری اداروں کو کلاڈ سروسز فراہم کرنے والے پروجیکٹ نیبس کا حصہ ہے جو کہ اسرائیلی فوجی اور انتظامی کارروائیوں کو ٹیکنالوجی مہیا کرتی ہے۔