چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی )سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری تعزیتی پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آغا سراج درانی کا عوام کی خدمت کے لئے جذبہ بے مثال تھا،بطور سپیکر سندھ اسمبلی انہوں نے قائدانہ صلاحیتیں دکھائیں اور جمہوریت کی بقا کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں پارٹی اور پوری قیادت سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔\932