سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سابق سپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سندھ کی سیاست کےلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری تعزیتی پیغام میں سپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی زیرک، باوقار اور تجربہ کار پارلیمنٹرین تھے، مرحوم نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔

سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پیپلز پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔