ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔بدھ کے روز جاری اپنے تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی سینئر پارلیمنٹرین، باوقار سیاستدان اور جمہوریت کے علمبردار تھے،انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے وقف کئے رکھی، جمہوریت کے فروغ کےلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں و کارکنان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کےلئے مغفرت کی دعا کی۔\932