آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا سابق سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور سپیکر سندھ اسمبلی اہم سیاسی خدمات انجام دیں،آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آغا سراج درانی کا سیاسی سفر ایک نظریے پر قائم رہا،آغا سراج درانی کی سیاسی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔