
خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ملکی اورعالمی سطح پر ضروری اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں،وزیر اعظم
پاکستان اپنے دستیاب ذرائع کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبٹنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے رہا ہے، شہبازشریف کا پیغام
بدھ 15 اکتوبر 2025 20:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عالمی یوم خوراک اس سال ’’بہتر مستقبل اور بہتر خوراک کے لیے مشترکہ کاوشیں،ہاتھوں میں ہاتھ‘‘کے عنوان سے منایا جا رہا ہے،یہ عنوان نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ممالک کے درمیان بلکہ تمام طبقات بشمول کسان، عوام، حکومتی نمائندگان اور حکومتی اداروں کے درمیان وافر، مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی عوام تک بآسانی رسائی اور فراہمی میں باہمی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ زراعت کے شعبے کی ترقی و خوشحالی اور کسان کی فلاح و بہبود حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کسی بھی ملک میں غذائی قلت کیخاتمے اور غذائی پیداوار کے تحفظ میں پہلا قدم کسان کی خوشحالی، معاشی آسودگی اور پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کا ہے۔انہوںنے کہاکہ فصلوں کے پیداواری معیار و تخفظ اور زرعی پیداوار کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی، صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے جامع اور موثر حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں، اس تناظر میں پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث فصلوں کی غیر یقینی پیداوار اور موسمیاتی تغیرات کے باعث بیش قیمت فصلوں کے نقصانات شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ نقصانات خوراک کی قلت اور کسانوں کیلئے معاشی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے دستیاب ذرائع کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبٹنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے رہا ہے تاہم موسمیاتی تغیر کی وسیع پیمانے اور ہنگامی نقصانات سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر ممالک کے درمیان مشترکہ اور موثر کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ سیلاب کے پیش نظر پاکستان میں فصلوں کی پیداوار کو خاصہ نقصان پہنچا ہے جو کہ بلاشبہ زرعی پیداوار اور خوراک کی فراہمی کو متاثر کرے گا. اس نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت یکسو ہے، آئیے آج کے دن بحیثیت قوم، حکومت اور عوام یک زبان ہو کر اس بات کا عہد کریں کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہے اور ملکی زرعی پیداوار کے تحفظ، غذائی قلت کے خاتمے اور تمام اہل وطن کے لیے خوراک کی مناسب، متوازن اور معیاری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے حصے کا بھرپور کام کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
لاہور میں 13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
-
ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.