
پنجاب حکومت کا فلاحی منصوبے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب ،سہیل شوکت بٹ اور فیصل ایوب کھوکھر کی شرکت
بدھ 15 اکتوبر 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے ذریعے وزیر اعلی نے ان والدین کا بوجھ بانٹا ہے جو اپنی شرعی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پریشان رہتے تھے۔
یہ پروگرام کبھی نہ ختم ہونے والی دعائو ں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی وزرائے اعلی آئے مگر اس سطح کا عوامی اور فلاحی منصوبہ کسی نے نہیں دیا۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ریاست کے وسائل عوام کی امانت ہیں اور آج پنجاب حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام کے خوابوں کی تکمیل کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ دھی رانی پروگرام خوابوں کی تعبیر اور بیٹیوں کی عزت کا نشان بن چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سال پانچ ہزار اجتماعی شادیاں منعقد کی جائیں گی اور اگر دس یا پندرہ ہزار درخواستیں بھی موصول ہوئیں تو وزیر اعلی کی ہدایت پر ہر بیٹی کی شادی کرائی جائے گی۔ مسلم بیٹیاں ہوں یا اقلیتی برادری کی، سب کو برابر کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ دھی رانی پروگرام سادگی، شفافیت اور عزت کی اعلی مثال ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پنجاب کی عوام دیکھ رہی ہے کہ وزیر اعلی نے وہ کر دکھایا ہے جس کا خواب دیہاتوں کی مائو ں اور بیٹیوں نے دیکھا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف وسائل نہیں بلکہ محبت، احساس اور خلوص کا نتیجہ ہے۔ ایک بیٹی نے وزیر اعلی بن کر بیٹیوں کی طرح سوچا ہے۔ یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے، کیونکہ یہ پیسہ عوام ہی کا ہے جو انہی پر خرچ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے سینکڑوں عوامی منصوبے جاری ہیں، دھی رانی پروگرام اور خواتین کے تحفظ کا نظام انقلابی اقدامات ہیں، اب کسی کو خواتین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔ پہلی بار پنجاب میں ایسی قیادت آئی ہے جو خواتین کے وقار کی محافظ ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں شادیوں کے نام پر ہونے والے پروگرام کرپشن کے گڑھ بن چکے تھے، لیکن آج کا یہ شفاف پروگرام خدمت اور خلوص کی مثال ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میں آج بطور باراتی اس تقریب میں شامل ہوں اور ان خوش نصیب جوڑوں کو خوشیوں بھری زندگی کی دعا دیتا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
-
گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.