کراچی، انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، چھیپا حکام

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) شہر قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔