ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلئے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) حکومت پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق موٹروے کے اطراف 112بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔

(جاری ہے)

ای پی اے فورس 24گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے، زیرو پالیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے، موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای پی اے فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد دے گا۔