پنجاب سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ31 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پنجاب سینئر مینز اینڈ ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ31 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی جو2 نومبر2025 تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ کا انعقاد محمود شہید ویٹ لفٹنگ کلب سیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ میں کیا جائے گا۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق ایونٹ میں صوبہ بھر سے اینٹی ڈوپنگ ایکشن پلان کورس کے شرکا اور سند یافتہ ویٹ لفٹرز حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عقیل جاوید بٹ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اولمپیئن طلحہ طالب کے والد اسلام ناطق ہوں گے۔انہوں نے تمام کلبز اور کوچز سے اپیل کی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی تیاریوں کو مکمل کریں اور مقررہ تاریخوں پر بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔یہ چیمپئن شپ نوجوان ویٹ لفٹرز کیلئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گی اور صوبے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔