پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، ڈاکٹرمحمد اسلم چوہدری

جمعہ 17 اکتوبر 2025 11:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر دیتا ہے، لیکن اس سے بچاؤ صرف دو قطرے پلانے سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلانے میں مصروف ہیں تاکہ ضلع کا کوئی بچہ محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی ہدف ہے، جس کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔