سیکرٹری ایرانی قومی سلامتی کی روسی صدر سے اہم ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادل خیال

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ایران کی اعلی ترین قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ انہوں نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

لاریجانی نے پوتن کو ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنہ ای کا پیغام دیا البتہ انہوں نے پیغام کا متن ظاہر نہیں کیا گیا۔لاریجانی اور پوتن نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادل خیال کیا۔