یمن کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم الغماری فضائی حملے میں ہلاک

یمنی حوثیوں نے تصدیق کر دی، اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:15

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) یمن کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم الغماری فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یمنی حوثیوں نے تصدیق کر دی، اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عبدالکریم الغماری اگست میں اسرائیل کے صنعا پر فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے، ان حملوں میں حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوئے تھے ۔ اس وقت اسرائیل نے الغماری کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا ۔ حوثیوں کا کہناتھا اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے الغماری کے اسرائیلی حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ حوثیوں نے میجرجنرل یوسف حسن المدانی کو یمنی فوج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔