کلورکوٹ ،شہ زور ڈالا کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،آٹھ ماہ کا بچہ جانبحق

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:37

کلورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) تحصیل کلورکوٹ کے تجارتی مرکز جنڈانوالہ کے نواحی علاقے نظامیانوالہ روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ میں شہ زور ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے 60 چک کے رہائشی امجد کا آٹھ ماہ کا بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ لواحقین نے شہ زور ڈالہ کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جنڈانوالہ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔\378