پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چک نمبر 143 ج ب سے منشیات فروش ملزم کو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ''ڈرگ فری پنجاب'' کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ کوٹ وساوا پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چک نمبر 143 ج ب سے منشیات فروش ملزم کو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی ،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ وساوا میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی اوعبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔\378