ٹنڈومحمدخان ،دو مختلف روڈ حادثات میں ایک جاں بحق ، تین خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:39

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ٹنڈومحمدخان میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، تین خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹنڈومحمدخان میں ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔دوسرا حادثہ شیخ بھرکیو روڈ پر پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں وشنو کولہی، وڈیرہ سولنگی ،ساجن سمیت تین خواتین زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔\378