سی سی پی او پشاور نے نمایاں کارکردگی پر پشاور خیبر کے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نواز دیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پولیس افسران و جوان محنت کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے اسٹریٹ کرائم، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، آئس، سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری، قبضہ مافیا، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور اداروں کے خلاف مواد اپلوڈ کرنے والوں اور اسلحہ نمائش کے خلاف کامیاب کارروائیاں اسی طرح جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے، جس کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں تقسیمِ انعامات کی تقریب کے دوران کیا۔