سیلاب متاثرین کو امدای رقوم دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

سروے مکمل ہوتے ہی امدادی سلسلہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثر ین کو امدای رقوم دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہوتے ہی امدادی سلسلہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیلاب سے کل 4ہزار 751موضع جات سیلاب سے متاثرہ ہوئے، سیلاب سے متاثرہ ٹیموں میں 4 مختلف محکموں کے اراکین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپے مستقل معذوری پر 5لاکھ اور معمولی معذوری پر 3لاکھ روپے دیے جائیں گے۔پکا گھر مکمل تباہ ہونے پر 10لاکھ، جزوی نقصان پر 3اورکچے گھر کی مکمل تباہی پر 5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔فصلوں کے 25فیصد نقصان پر فی ایکڑ 20ہزار روپے امداد کا اعلان کردیا گیا، صوبے کی2855موضع جات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس بھی معاف کر دیا گیا ہے ۔