Live Updates

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکائونٹ پر 400لاشوں کا جھوٹا بیانیہ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکائونٹ سے 400لاشوں کے جھوٹے بیانئے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکومتی اعلامئے میں کہا گیا کہ ریاست کا ہدف کوئی مذہبی جماعت یا عقیدہ نہیں بلکہ فساد پھیلانے والے عناصر ہیں، کارروائیاں صرف ان افراد کے خلاف ہوں گی جن کا امن عامہ برباد کرنے کا ماضی رہا ہے۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے 400لاشوں کے جھوٹے بیانیے کے حوالے سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز یا شرانگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی اور زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات