اسکاؤٹنگ نوجوان ذہنوں کی تشکیل اور عالمی شہریت کو فروغ دینے میں ایک طاقتور قوت بن گئی ہے،گورنربلوچستان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوان ذہنوں کی تشکیل اور عالمی شہریت کو فروغ دینے میں ایک طاقتور قوت بن گئی ہے۔ سکائوٹ تحریک اپنی غیر رسمی تعلیم و تربیت کے ذریعے ایسے خدمتگار پیدا کرتی ہے جو بلاتفریق تمام انسانوں کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ میں صوبے میں چیف اسکاوٹ کی حیثیت سے بوائے سکاوٹس اینڈ گرلز گائیڈ کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلانا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن امان اللہ خان کنرانی، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، پارلیمان سیکرٹری برکت رند، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور عطاء محمد کاکڑ سمیت بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء سے خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے. اس ضمن میں بلوچستان میں سکاوٹس ایسوسی ایشن کو ایک نئے انداز میں متحرک کرنے اور تمام اضلاع تک وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے