ثالث ممالک معاہدے کی باقی شقوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، حماس

غزہ کی تعمیرنو کے عمل کا فوری آغاز کیا جائے اور انسانی ریلیف میں تاخیر ناقابل قبول ہے،بیان

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:06

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) حماس نے ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فوری اقدام کی اپیل کر دی۔حماس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزاحمتی تنظیم نے مصر، قطر اور ترکیہ کی 2 سالہ مصالحتی کوششوں پر شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک نے جنگ کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ان کوششوں میں ملاقاتوں کی میزبانی، موقف قریب لانا اور رکاوٹیں دور کرنا شامل تھا، تینوں ممالک کی کوششوں کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔

حماس نے زور دیا کہ ثالث ممالک معاہدے کی باقی شقوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، غزہ میں امداد مطلوبہ مقدار میں داخل کی جائے اور رفح کراسنگ کو کھولا جائے، غزہ کی تعمیرنو کے عمل کا فوری آغاز کیا جائے اور انسانی ریلیف میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔