جینک سنر نے فائنل میں کارلوس الکاراز کو ہر اکر سکس کنگز سلام ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 19 اکتوبر 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ نمائشی ایونٹ سِکس کنگز سلام اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہسپانوی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو شکست دی ۔

اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر ،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سٹسیپاس، جرمنی کے الیگزینڈر زویروف اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ چار روزہ نمائش ٹورنامنٹ کے میچز نیٹ فلکس پر نشر کئے گئے ۔نمائشی اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر ریاض کے ارینا میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں