وہاڑی، وہاڑی سمیت تینوں تحصیلوں میں پاک فوج میں بھرتی کا شیڈول جاری

اتوار 19 اکتوبر 2025 17:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان آرمی میں سپاہی کی حیثیت سے شمولیت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ فوجی بھرتی کے اس عمل میں شامل ہو کر نوجوانوں کو ملک و قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ بھرتی کے خواہشمند امیدوار اپنی اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ صبح سات بجے مقررہ مقام پر پہنچیں۔

(جاری ہے)

تحصیل میلسی میں بھرتی 27 اکتوبر کو گیریژن میلسی میں ہوگی، تحصیل وہاڑی میں 28 اور 29 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں جبکہ تحصیل بوریوالا میں 30 اور 31 اکتوبر کو سپورٹس اسٹیڈیم میں بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پاک فوج میں ملازمت کے دوران اہلکاروں کو مختلف مراعات بھی حاصل ہوں گی جن میں سی ایم ایچ (فوجی اسپتال) میں اہلکاروں، ان کے والدین، بیوی اور بچوں کا مفت علاج اور ملازمت کے اختتام پر پنشن کی سہولت شامل ہے۔ بھرتی سے متعلق مزید معلومات کے لیے امیدوار آرمی بھرتی دفتر ملتان سے رابطہ کریں یا پاک فوج کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر وزٹ کریں۔ مزید رہنمائی کے لیے رابطہ نمبر 0314-7335067 اور 061-4781864 پر بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔\378