کار لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار ، 8 لاکھ روپے مسروقہ رقم برآمد کر لی

اتوار 19 اکتوبر 2025 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) صدر واہ پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی 8 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتا اور انہیں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ زیر حراست شخص ماضی میں بھی گاڑی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے اس حوالے سے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔