Live Updates

پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری کا مضبوط دفاع بھی کرے گا،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر مصدق ملک

پیر 20 اکتوبر 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری کا مضبوط دفاع بھی کرے گا، پاکستان افغانستان سے باہمی تعاون اور رواداری کی توقع رکھتا ہے اور سرحد کے پار سے آنے والے خطرات کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کھڑا رہا اور افغان عوام کی سلامتی و خوشحالی چاہتا ہے تاہم اس کے بدلے میں باہمی تعاون کی توقع بھی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر افغان حدود سے گروہوں کی کارروائیاں پاکستان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالتی ہیں تو ان سرگرمیوں کو روکنا ہوگا۔جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گاچاہے وہ ٹی ٹی پی ہو یا کوئی ایسی کڑی جو بیرونی قوتوں کی پشت پناہی میں ہو اسے سخت جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف اُن کے ساتھ ہے جو امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے برادرانہ طور پر رعایات دکھائی ہیں مگر واضح کیا ہے کہ جب پاکستانی جان و مال پر حملہ کیا جائے گا تو پاکستان مناسب اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات