پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ

5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ

پیر 27 اکتوبر 2025 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2025ء) پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، جس کے تحت 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے 31 اکتوبر تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پنجاب بھر میں 14 لاکھ سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دہندہ ہیں، جن میں سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تقریباً 9 لاکھ مالکان نے ٹیکس ادا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں اب تک 5 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی جا چکی ہے، تاہم 5 لاکھ سے زائد گاڑی مالکان نے ابھی تک ٹیکس ادا نہیں کیا۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق روڈ چیکنگ کے دوران پکڑی گئی بڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کیا جائے گا، جبکہ نان رجسٹرڈ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو بھی بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ٹوکن ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :