عالمی یومِ فالج ، بروقت علاج، صحت مند غذا اور متحرک زندگی سے فالج سے بچاؤ ممکن
بدھ 29 اکتوبر 2025 14:40
(جاری ہے)
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو اچانک چہرے، بازو یا ٹانگ میں سن ہونا یا کمزوری، بولنے یا بات سمجھنے میں دشواری، نظر کی دھندلاہٹ، توازن بگڑنا یا اچانک شدید سر درد محسوس ہو تو فوراً اسپتال پہنچائیں ، تاخیر نقصان دہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوازن غذا فالج کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔، جبکہ نمک، چکنائی، فاسٹ فوڈ اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند خوراک صرف جسم نہیں بلکہ دماغ کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔پروفیسر فاروق افضل کے مطابق بلند بلڈ پریشر فالج کی سب سے بڑی وجہ ہے، لہٰذا بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے کے لیے باقاعدہ چیک اپ اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمباکو نوشی فالج کے خطرے کو دوگنا کر دیتی ہے، اس لیے سگریٹ نوش افراد کو فوراً یہ عادت چھوڑنے کا پختہ ارادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی سرگرمیوں کی کمی بھی فالج کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ واک یا ہلکی ورزش دل و دماغ کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘اگر ہم روزانہ صرف آدھا گھنٹہ اپنی صحت کے لیے نکالیں تو فالج جیسے مہلک خطرے سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال تینوں میڈیکل یونٹس میں سٹروک کے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات باہم پہنچائی جا رہی ہیں اور راؤنڈ دی کلاک ہیلتھ کیئر پروفیشنلز الرٹ رہتے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں سی ٹی سکین سمیت تمام دیگر تشخیصی و طبی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ فالج ایک ایسی بیماری ہے جس سے بروقت آگاہی، احتیاط اور درست علاج کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر فرد کو اپنی صحت کی ذمہ داری خود اٹھانی چاہیے، کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے خلاف جنگ دراصل لاپرواہی کے خلاف جنگ ہے ، اگر ہم آج فیصلہ کریں، تو کل محفوظ ہو سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.