خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کاسلسلہ جاری

بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی

جمعرات 30 اکتوبر 2025 18:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کاسلسلہ جاری ہے،بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام نہیں آیا،رواں ماہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،گزشتہ ہفتہ بیس کلو آٹے کی قیمت تین ہزار روپے سے تجاوز کرگیا تھا تاہم پھر کم ہوکر26سو روپے پر آگیا اب ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔پشاورعلاوہ مردان ،صوابی ،چارسدہ ،سوات،بونیر سمیت جنوبی اضلاع میں آٹا مختلف نرخوں پر فروخت ہورہاہے ،قیمتوں میں عدم استحکام کی ایک وجہ سے انتظامیہ کی ناکامی بھی ہے کیونکہ صوبے میں پچھلے پندرہ دنوں سے حکومت نہ ہونے کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔