وقارمہدی کا سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پراظہار افسوس

ہفتہ 1 نومبر 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص اور وفادار رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جدوجہد اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی کو نہ صرف پیپلز پارٹی کے باکردار اور وفادار ساتھی بلکہ ایک انسان دوست، دردمند، مخلص اور اصول پسند سیاستدان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار بھٹو اور شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی رفقا ء میں شامل تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔