بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے الجیریا اور بارباڈوس سے پارلیمانی وفود اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 10 نومبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2025ء) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے الجیریا اور بارباڈوس سے پارلیمانی وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق الجیریا کے پارلیمانی وفد کی قیادت رکنِ پارلیمنٹ سعد اروس کر رہے ہیں جبکہ بارباڈوس کے پارلیمانی وفد کی قیادت اسپیکر پارلیمنٹ آرتھر یوجین ہولڈر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے دونوں ممالک کے مہمان وفود کا پُرتپاک استقبال کیا۔بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس، چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں، بین الاقوامی پارلیمانی تعاون اور پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کی ایک اہم کاوش ہے۔یہ کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی اور عالمی پارلیمانوں کے درمیان جمہوری ہم آہنگی، رابطہ کاری اور تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔