نان کسٹم پیڈ وہیکل اور سگریٹ برآمد،کسٹم حکام کے حوالے،پولیس ترجمان

اتوار 16 نومبر 2025 16:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2025ء) پولیس کی رینجرز فورس کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ وہیکل اور سامان کے خلاف کاروائی،گاڑی اور دیگر سامان کسٹم کے حکام کے حوالے، پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر نان کسٹم پیڈ مال کے خلاف پولیس کی جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو انسپیکٹر ندیم حیدر نے پولیس ٹیم اور رینجرز فورس کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ وہیکل اور سامان کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں دوران ناکہ بندی ہیڈ تونسہ بیراج پر نان کسٹم پیڈ وہیکل سوزوکی بولان مالیتی 15 لاکھ روپے اور نان کسٹم پیڈ سگرٹ مالیتی 05 لاکھ 92 ہزار ،نان کسٹم پیڈ وہیکل آور سگرٹ ٹوٹل مالیتی 20 لاکھ 92 ہزار پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :