کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے دو کروڑ 74 لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

منگل 18 نومبر 2025 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2025ء) کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے دو کروڑ 74 لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ۔ایف بی آرکی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق سمگلنگ کے خلاف ایف بی آر کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق اور چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) پشاور کی ہدایات کے تحت کسٹمز بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹ کے عملے نے کوئٹہ کی جانب سے آنے والی دو موٹر گاڑیوں کو روکا۔

(جاری ہے)

مکمل معائنہ کے دوران ٹیموں نے سمگل شدہ سامان کی بھاری مقدار برآمد کی جس میں سگریٹ ایسیٹیٹ ٹو ، سگریٹ پیپر، سگریٹ فلٹر راڈ ٹریز، شیشہ فلیور، حقہ اور صابن شامل ہیں۔ قانون کے مطابق ضبط شدہ سامان دونوں گاڑیوں سمیت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کیس کی کل مالیت کا تخمینہ دو کروڑ چوہتر لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ترجمان ایف بی آرنے بتایا کہ ایف بی آر ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت انفورسمنٹ کے ذریعے اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔