ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی‘الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں لیگی امیدوار بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا

وزیرمملکت طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت‘ ابھی ہم طلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے، اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے. الیکشن کمیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 نومبر 2025 14:51

ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی‘الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں لیگی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں لیگی امیدوار محمد بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ طلال چوہدری ایک ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب امیدوار بن چکا ہے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ابھی ہم طلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے، اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی.