نوجوان نسل کو تمباکو اور نئی نکوٹین مصنوعات کے خطرات سے بچانے کیلئے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر
1پاکستان میں تمباکو سے متعلق صحت کے نقصانات انتہائی سنگین ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد تمباکو نوشی کے باعث جان کی بازی ہار دیتے ہیں ،پروگرام منیجر سپارک
منگل 25 نومبر 2025 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو سے متعلق صحت کے نقصانات انتہائی سنگین ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد تمباکو نوشی کے باعث جان کی بازی ہار دیتے ہیں جبکہ ملک میں سگریٹ نوشوں کی تعداد بھی تشویش ناک حد تک زیادہ ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں ہر روز تقریباً 1,200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں جو نہ صرف اس بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ تمباکو صنعت کی جارحانہ مارکیٹنگ حکمتِ عملیوں کا بھی ثبوت ہے ڈاکٹر ڈوگر نے پاکستان کی جانب سے تمباکو کنٹرول کے حوالے سے عالمی معاہدے کی پاسداری کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ چند اہم اقدامات پر پاکستان نے قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان عالمی بہترین مثالوں کو اپنائے، عوامی آگاہی میں اضافہ کرے اور سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرے تو ایف سی ٹی سی پر مکمل عملدرآمد ممکن ہے۔
انہوں نے نئی اور ابھرتی ہوئی نکوٹین و تمباکو مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جنہیں اکثر ‘‘کم مضر’’ قرار دے کر پیش کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈوگر نے واضح کیا کہ ایسے دعوے گمراہ کن ہیں اور خصوصاً نوجوانوں میں کنفیوڑن پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے سخت ضابطہ سازی، سائنسی شواہد پر مبنی معلومات اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صنعت کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط بیانی کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ ڈاکٹر ڈوگر نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوام کو درست معلومات فراہم کرنے، تمباکو صنعت کے گمراہ کن حربوں کو بے نقاب کرنے اور نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے مضبوط پالیسی اقدامات کی وکالت میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں اس موقع پر صحافیوں نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نئی نکوٹین مصنوعات کے بدلتے ہوئے رجحانات اور قومی و FCTC پالیسی فریم ورک سے باخبر رہنے کے لیے مسلسل تربیت ناگزیر ہے۔ اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.