ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا

پہلے مرحلے میں لاہور،کراچی،اسلام آباد میں 250مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا

بدھ 26 نومبر 2025 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بڑے شہروں کے ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز ایف بی آر کے ریڈارپرآگئے،کراچی،لاہور،اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع ہوگیا،پہلے مرحلیمیں تینوں بڑے شہروں میں 250مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آر کے مطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا،پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اگلے چند روزمیں مزید 200نجی آڈیٹرز ہائر کیے جائیں گے،ایف بی آرمجموعی طور پر 2ہزارنجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے گا،نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔