چیچہ وطنی کے عوام کی تمام محرومیاں دور کر کے ترقیاتی پروجیکٹ جلد از جلد شروع کئے جائیں گے،محمد طفیل

جمعرات 27 نومبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2025ء) رکن قومی اسمبلی محمد طفیل نے کہا ہے کہ چیچہ وطنی کے عوام کی تمام محرومیاں دور کر کے ترقیاتی پروجیکٹ جلد از جلد شروع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے143 سے قومی اسمبلی میں نمائندگی کر رہا ہوں، یہ اﷲ پاک کا شکر ہے، میں اس ایوان میں اپنے محبوب لیڈر پاکستان کے عظیم لیڈر محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ایک ورکر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا، میں این اے143 کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے نمائندگی کیلئے منتخب کیا، میرے حلقہ میں کافی محرومیاں ہیں، 8، 9 سال سے وہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔

میرے حلقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج کا نظام بوسیدہ اور ناکارہ ہے، صاف پانی کی فراہمی سمیت تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، چیچہ وطنی کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو بہتر کرنے کی کروں گا۔