گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

نئے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے 6 نام زیر غور ،3 سیاسی شخصیات ، تین سابق فوجی افسران شامل

اتوار 30 نومبر 2025 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لئے 6 نام زیر غور ہیں، زیر غور ناموں میں 3 سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی گورنر کے پی کے لیے زیر غور ہیں۔