عزیر بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 8 دسمبر 2025 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2025ء) تھانہ عزیر بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر عزیز بھٹی پارک کے قریب کارروائی کرکے گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رضوان ولد نور جوکھیو کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 955 پڑیاں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، 250 پیکٹ پاڈر اور 03 پیکٹ تمباکو برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :