قائد میاں نواز شریف کی76ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی

منگل 16 دسمبر 2025 11:00

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2025ء) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی76ویں سالگرہ 25دسمبر کومنائی جائے گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیںانہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے ۔