گریڈ 16کی2ہزار چارج نرسوں کی سو فیصد میرٹ پر مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی

جمعرات 8 جنوری 2026 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2026ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ایک اور احسن اقدام کیاگیا -گریڈ 16کی تقریبا 2ہزار چارج نرسوں کی سو فیصد میرٹ پر مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی کر دی گئی -پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے فہرستیں جاری ہونے کے بعد چارج نرسوں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں -تمام چارج نرسوں کو جوائننگ کی ہدایت کی گئی - چارج نرسوں کی تعیناتی، جنرل ہسپتال لاہور، گنگارام ہسپتال لاہور، میو ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آفکارڈیالوجی اور چلڈرن ہسپتال ملتان سمیت 35 مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں کی گئی ہے حکومت پنجاب ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و نرسز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے -نئی چارج نرسوں سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں واضح بہتری سامنے آئے گی-