محکمہ انسانی حقوق میرپورخاص کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کے متعلق مختلف سرکاری اسکولوں میں آگاہی سیشن کا آغاز کر دیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 12 جنوری 2026 16:59

 میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2026ء) محکمہ انسانی حقوق میرپورخاص کی جانب سے  انسانی حقوق کے متعلق  مختلف سرکاری اسکولوں گورنمنٹ  گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اپوا میرپور خاص،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری (کئمپس) اسکول بھانسنگهه آباد  اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو گورنمنٹ  گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص میں آگاہی پروگرام منعقد کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہومین رائٹس معیز حسین نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے انسانی حقوق کی  پاسداری کرنے اور خلاف ورزی کی روکتھام کے لیے  انسانی  حقوق ادارہ قائم کیا گیا ہے جوکام کر رہا ہے اور  انسانی حقوق میں  یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ کو سمجھا جائے اور آپ کو بنیادی حق دیا جائے اور کہا کہ انسانی حقوق کے مختلف آرٹیکلس میں بچوں کو تعیلم کی فراہمی کے بنیادی حقوق اور 18 سال سے کم عمر بچیوں کی شادی کی روکتھام، بچوں سے جبری مشقت ، ہراسمینٹ کے خلاف آواز بلند کرنا اور کام کرنے والی جگہ پرخواتین کو ہراسمینٹ کے روکتھام کے لیے شکایات کی جا سکتی ہے اور بتایا کہ انسانی حقوق ادارے کی ذمہ داری ہی ہے کہ انسانی بنیادی حقوق دینا اور انسانی  تحفظ کے لیے بھی یہ ادارہ کام کر رہا ہے اور والدین کی جانب سے  زبردستی شادی کروانا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے. ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق معیز حسین نے بتایا کہ محکمہ انسانی حقوق میرپورخاص میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 100 شکایات میں سے 90 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے اور مزید پر تفتیش جاری ہیں اس موقع پر  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اسکولز علی خان ناریجو، غرفان حکمت شر اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ہیومن رائٹس، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، ہیڈ مسٹریس برنادیتی ٹریسز ،توقیر ظہیر چٹھا ،مس فرزانہ اسماعیل ، اسسٹنٹ ڈی او سیکنڈری آفس میر محمد  اور اساتذہ بھی موجود تھے.