سردار محمد صالح بھوتانی میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات

بی اے پی کو فعال بنانے ،صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 13 جنوری 2026 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2026ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وبلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی کی اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد خان مگسی ،سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق سنجرانی ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر عبدالقادر سے ملاقاتیںکیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوںکے دوران بلوچستان میں بی اے پی کو فعال بنانے ،صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق سنجرانی نے سردار محمد صالح بھوتانی سمیت دیگر کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔