میری کوشش ہے کہ ہر فرد کو اپنے حقوق کے بارے میں علم ہو اور انسان وقار و انصاف کے فروغ میں عملی اقدامات ہوں ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھو

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 14 جنوری 2026 15:55

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2026ء)  وزيراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈو ، سیکریٹری انسانی حقوق خالد چاچڑ،  ڈائریکٹر انسانی حقوق آغا فخر حسین کی خصوصی ہدایات  پر محکمہ انسانی حقوق میرپورخاص   ، روینیو اور تعلیم کی جانب سے دوسرے روز بھی  گورنمنٹ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو بوائز ہائی اسکول میرپورخاص اور گورنمنٹ کمپریہینسو بوائز ہائی اسکول میں انسانی حقوق کی آگاہی کے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق معیز حسین، اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل انسانی حقوق عرفان حکمت شر، سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے ڈسٹرکٹ مینیجر محمد بخش کپری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکندڑی اسکول میر فضل ٹالپر، آفس اسٹنٹ ڈی او آفس میر محمد، انچارج پرنسپل محمد سلیمان ،پرنسپل نسرین اقبال، فیض محمد جتوئی اور دیگر اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو نے کہا انسانی حقوق میں بچوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں  اس لیے اپنے حقوق سے آشنائی حاصل کرنا بہت ضروری ہے اس لیے انسانی حقوق نے اسکولوں میں آگاہی سیشن کا مرحلہ شروع کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو انسانی حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق میرپورخاص معیز حسین نے بتایا کہ انسانی حقوق کا ادارہ انسانی بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اس ضمن میں مختلف اسکولوں میں انسانی حقوق کے متعلق آگاہی سیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے�

(جاری ہے)