امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع کی اسفندیار خان ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا بار کونسل کاوائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 17 جنوری 2026 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2026ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے اسلامک لائرز موومنٹ مردان کے رکن اسفندیار خان ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسفندیار خان ایڈووکیٹ کی کامیابی وکلاء برادری کے اعتماد اور اسلامک لائرز موومنٹ کی اصولی و مسلسل جدوجہد کا واضح ثبوت ہے۔

یہ فتح قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ عبدالواسع نے اسلامک لائرز موومنٹ کے تمام صوبائی اور مرکزی ذمہ داران کو بھی اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔