دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور

جمعرات 2 جولائی 2026 20:35

دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) عدالت نے دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظورکرلی۔ذرائع کے مطابق دم دمہ ناراں کے قریب شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں بالاکوٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے 3ملزمان کی ضمانت منظور کرلی جبکہ مرکزی ملزم سلطان نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی تھی۔

متعلقہ عنوان :